پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف کا چوہدری شجاعت کو فون،اسلام آباد میں لیگی رہنماﺅں کا اجلاس بلانے پر اتفاق

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے متحدہ مسلم لیگ کے اتحاد کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں،سابق صدر نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون کیا ہے اور لیگی دھڑوں کو اکٹھے کرنے حوالے سے ہونے والی پیش رفت بارے آگاہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر پرویز مشرف نے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت کو ٹیلی فون کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لیگی سیاست دانوں سے رابطے اور متحدہ مسلم لیگ کے حوالے سے اہم پیش رفت بارے آگاہ کیا،رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میںلیگی رہنماﺅں سے رابطے کئے ہیں اور ان کو گزشتہ روز کراچی میں ملاقاتوں اور لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اعتماد میں لیا ہے،پرویز مشرف نے کہا کہ لیگی رہنماﺅں نے اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیںجنہیں دور کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق ،پرویز مشرف نے کہا کہ بلوچستان میں بھی لیگی ہم خیالوں سے رابطے میںہوںاس حوالے سے جلد اہم پیش رفت ہوگی،ق لیگ کے صدر نے بھی پنجاب میںلیگی رہنماﺅں سے رابطے کے حوالے سے پرویز مشرف کوآگا ہ کیا ۔پرویز مشرف نے ٹیلی فون گفتگو میںچوہدری شجاعت کو اسلام آباد میںلیگی رہنماﺅں کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی پیش کی ، چوہدری شجاعت نے مشرف کی تجویز کا خیر مقدم کیا،دونوں رہنماﺅں اتفاق کیا گیا کہ جلد اسلام آباد تمام لیگی دھڑوں کا اجلاس بلایا جائیگا جہاں تمام لیگی دھڑوں کو اعتماد میں متحدہ مسلم لیگ کا اعلان کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…