بیرون ممالک سے موبائل پاکستان لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری! رجسٹریشن کیلئے اب ائیر پورٹ پر دھکے نہیں کھانے پڑینگے،شاندار سہولت متعارف

14  جنوری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو اب ائر پورٹ پر موبائل فون کی رجسٹریشن کرانے کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ذرائع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے صارفین اب گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن کروا سکیں گے کیونکہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا

جس کے بعد ائرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن بھول جانے والوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا اور وہ گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔ آئندہ چند روز میں آن لائن سسٹم تیار کر لیا جائے گا۔پی ٹی اے نے تمام بڑے ائرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کے لیے اپنے کاؤنٹر قائم کررکھے ہیں اور ایک صارف کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پانچ موبائل فونز لانے کی اجازت ہے جب کہ بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کو ایک فون پر کسٹم کی آزادی حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…