جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ملک پر چوروں کی بارات مسلط جس کا دلہا عمران خان‘‘ جب سے نالائقوں کا منحوس ٹولہ اقتدار میں آیا بجلی گیس پانی غائب عوام مہنگائی سے پریشان ہوگئے،وزیر اعظم پر شدید ترین تنقید

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں، عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا۔

ملک پر اس وقت چوروں کی بارات مسلط ہے جس کے دلہا عمران خان ہیں جتنی جلدی ممکن ہو سکے عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی،جب سے یہ گدوں کا ٹولہ اقتدار میں آیا ہے عوام اور ملک کے لئے یہ منحوس ثابت ہوا ہے،پورے ملک سے بجلی غائب گیس غائب مہنگائی زوروں پرنا اہل اور مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کی وجہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو ایک بار پھر پتھر کے ور میں لے جایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہبازمیاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء نے کیا کیا ہے کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کشی پر مجبور ہیں ،لوگوں کی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،شہباز شریف کے خلاف تفتیش میں کیا نکلا،ملکی معیشت یو ٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے جبکہ ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے، نیب عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے،آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا، صاف پانی سے کچھ نکلا نہ آشیانہ سے کچھ نکلا، جس شخص نے دن رات محنت کی اس کو یہ صلہ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…