اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمراد سعید نے ایکسپورٹ پارسل سروس کا افتتاح کر دیا ، جس کے بعد بیرون ملک بھیجے جانیوالے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے، پہلے مرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ میں ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایکسپورٹ پارسل سروس شروع کر دی ہے
جس کے بعد بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے اور پاکستان پوسٹ 72 گھنٹے میں پارسل کی ڈیلیوری کی گارنٹی دیگا۔پہلے مرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک تک سروس ہوگی۔وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید نے ایکسپورٹ پارسل سروس کا باقاعدہ اعلان کیا ۔