جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کونواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا ؤکاسامنا،بڑے فیصلے کا اعلان کردیاگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا ؤہے،عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے، اب ان دونوں کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں ،

وزیراعظم عمران خان کسی کے دبا ؤمیں نہیں آئے اور نہ آئیں گے۔جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری۔ نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی جبکہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں، ان کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، تاہم عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے، اب ان دونوں کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر بہت دبا ؤ ہے ، ہر شخص روز اٹھ کر کہتا ہے کہ اسمبلی بھی چلانی ہوتی ہے، ان دونوں سے کچھ لے دے کرکے معاملہ ختم کرو، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو سیاست بہت تلخ ہوجاتی ہے، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دبا ؤمیں نہیں آئے اور نہ آئیں گے، وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر یہ واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…