جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قومی خزانہ بھی حیران ہے کہ میں ابھی تک لٹا کیوں نہیں!! 7ماہ میں کسی وزیر کا کوئی کرپشن سکینڈل نہیں آیااور نواز شریف اور زرداری کیا کچھ کرتے رہے؟ فواد چوہدری نے سنسنی خیز انکشافات کر دئیے

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2018سیاسی تکمیل کا سال تھا اور 2019معاشی تکمیل کا سال ہوگا ، جس طرح معاملات چل رہے ہیں پاکستان کو جلد اس کے پیروں پر کھڑا کریں گے ، اگر ہم نے لے دے کر پارلیمنٹ چلانی ہوتی تو عمران خان کو وزیراعظم نہ بناتے ، آصف زرداری اور نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی ،

سات ماہ میں کسی وزیر کا کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ہفتہ کو فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2019میں عمران خان کو وزیراعظم بنا کر اپنا سیاسی سفر مکمل کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں وہ تبدیلی آئی جو کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا ، پاکستان میں دو خاندانوں کا مافیا تھا ، نوازشریف اور زرداری ، نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی جبکہ آصف زرداری نے اومنی کمپنی بنا کر منی لانڈرنگ کی۔ یہ کمپنیاں لوگوں سے کمیشن وصول کرتی تھیں ، ان کی لندن میں بے شمار جائیدادیں بنائیں ،ان لوگوں کا پاکستان سے صرف پیسوں کا رشتہ ہے ، نوازشریف کا اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کو بلایا گیا لیکن 15لوگ بھی اکٹھے نہیں ہوئے ، دونوں خاندانوں نے پاکستان عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب عوام سے مطالبہ کر ہرے ہیں کہ ان کو بچانے کیلئے باہر نکالیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ٹھگز آف پاکستان عوام سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، حکومت پر نوازشریف اور آصف زرداری کے احتساب کے معاملے پر بہت پریشر تھا ، اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی تھی ، عمران خان ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے ، احتساب پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے ، نوازشریف اور آصف زرداری کی سات نسلوں نے کوئی کام نہیں کیا ، ہم نے کرپشن فری حکومت دینے کا وعدہ کیا تھا، سات ماہ میں

کسی وزیر کا کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا ، قومی خزانہ بھی حیران ہے کہ میں ابھی تک لٹا نہیں ہم نے پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا وعدہ کیا تھا ، عمران خان نے کئی ملکوں کے دورے کئے جس سے تجارت بڑھی ، دسمبر میں 4.68فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں کمی آئی ، حکومت نے تجارتی خسارہ کم کیا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کرر ہی ہے ،

پانچ سال بعد ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں عوام کو دیں گے ، پیسے والوں پر ہاتھ ڈالا ہے جس پر وہ شور مچا رہے ہیں ، حکومت غریبوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھائے گی ، اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ ہے کہ رقوم قانونی طریقے سے پاکستان پہنچائیں تا کہ پاکستان کو بھی فائدہ ہو، 2018پاکستان میں سیاسی تکمیل کا سال تھا ، 2019پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…