پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فاروق ستار نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی ماری ، اب گھر میں بیٹھ کر اللہ اللہ کریں،متحدہ پاکستان کے کس رہنما نے سابق سربراہ کو مشورہ دے ڈالا؟

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی ہی پارٹی کے سابق سربراہ فاروق ستار کو گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے اعتراف کیا کہ سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے عوام کی خدمت بہتر انداز میں نہ کرسکے، وقت پر وسائل اور وفاق کے ترقیاتی پیکیج ملتے تو عوام کی خدمت بہتر انداز میں کرتے لیکن ہمارے ہاتھ پاں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا، مانتا ہوں حق ادا نہیں کرسکا، ہمارے اختیارات محدود

کردیے گئے۔انہوں نے بتایا عدالت کا حکم ہے کہ وفاق سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کا معاملہ حل کیا جائے، سرکاری کوارٹرز کے مکین 46 سالوں سے رہ رہے ہیں، وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے، سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ فاروق ستار متحدہ قومی کونسل بنا رہے ہیں کیا مشورہ دیں گے؟میئر کراچی نے جواب دیا کہ فاروق ستار اللہ اللہ کریں، اب وہ وقت ختم ہوگیا، انہوں نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…