پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

بے نامی اکائونٹس کے بعدسندھ میں اربوں روپے مالیت کی بے نامی زمینوںو جائیدادوں کا کیس سامنے آگیا سابق ڈی سی ملیرنے راز اگل دئیے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق ڈی سی ملیرقاضی جان محمد نے ہیرا پھیری، فنڈز خرد برد کے راز اگل دئیے،بے نامی اکائونٹ کے بعد اربوں روپے مالیت کی بے نامی زمینوں کا کیس سامنے آگیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق سابق ڈی سی ملیر قاضی جان کے خلاف نئے شواہد مل گئے ہیں۔ گرفتار سابق ڈی سی ملیرجان محمد کی نشاندہی پر جائیدادوں کا سراغ لگالیا گیاہے۔بے نامی اکائونٹ کے بعد اربوں روپے مالیت کی بے نامی زمینوں کا کیس سامنے آگیا، اربوں

روپے کی زمین گھارو، میرپور ساکرو، حیدرآباد میں الاٹ کی گئیں۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں زمین سابق وزیر بلدیات کے فرنٹ مین کی بتائی جاتی ہے، گھارو، ٹھٹھہ، میرپور ساکرو میں شوکت نیازی کو جعلی الاٹمنٹ کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ نیب رابطے کے بعد اتھارٹی نے زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی، الاٹمنٹ منسوخی کے آرڈر کی کاپی بھی منظرعام پر آگئی ہے ۔ حیدرآباد میں الاٹ زمینوں کے مالکان سے بھی تفتیش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…