منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈیمز فنڈ کیلئے13ارب روپے لگا 9ارب روپے جمع کئے گئے تبدیلی حکومت آنے کے بعد کتنے لاکھ افراد بیروزگار ہو چکےہیں؟ احسن اقبال کے سنسنی خیز انکشافات، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر شہبازشریف یا نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے،حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں، عمران کے خاندان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہفتہ کو کوٹ لکھپت جیل

لاہور کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کے ذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کارراہ فراراختیارکرچکے ہیں،عمران خان کے خاندان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نیکہاکہ پہلے تین سو اور اب پانچ سو ارب کی کٹوتی ہوگی،پانچ سے سات لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سارا زور انتقامی کارروائیوں پر لگارہی ہے،نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 13ارب لگاکر 9ارب اکٹھا کیا گیا، انہوں نے چیف جسٹس سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جوسیلاب فنڈ کی تحقیق کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سیلاب فنڈ سے ایک لاکھ مکان کہاں بنائے گی،جعلی مینڈیٹ والے لوگ ن لیگ سے انتقام لے رہے ہیں،ملکی معیشت کو موجودہ دورحکومت میں شدید نقصان ہوا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔ حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ احسن اقبال نے 13ارب روپے لگا کر 9ارب روپے اکٹھا کرنے

کا دعویٰ ڈیمز فنڈ کے حوالے سے کیا ہے جس کا انکشاف دو روز قبل سپریم کورٹ میں ایک خاتون اینکر کی جانب سے ڈیمز ٹھیکے کے حوالے سے غلط اعدادشمار پیش کرنے کے حوالے سے سماعت کے دوران ہوا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کررہے تھے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ٹی وی چینل نے ڈیمز فنڈکیلئے اشتہارات چلائے ہیں جن کی اوقات کار کو مجموعی طور پر جمع کیا جائے تو اس کی رقم 13ارب روپے بنتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا اشارہ بھی اسی جانب تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…