اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردی کر سکتے ہیں، حساس اداروں کی طرف سے تھریٹ الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ کالعدم ٹی
ٹی پی کے 4دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردی کر سکتے ہیں، دہشتگردی حملے کیلئے کار یا دیگر وہیکلز میں بارودی مواد رکھ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حساس اداروں کے تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے 4دہشتگرد 14سے 16جنوری کے درمیان کسی بھی جگہ افغان بارڈر کراس کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہونگے۔ یہ دہشتگرد لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی شہر میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔