اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ایک اشتہار نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے، طالب علموں کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے فیز فائیو میں لیپ ٹاپ دینے کا اعلان ہو گیا ہے، وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 82 ہزار لیپ ٹاپ طالب علموں میں تقسیم کیے گئے ہیں، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے ایک اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، اس اشتہار میں وزیراعظم
عمران خان کی تصویر کے ساتھ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز فائیو کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے جو 18جنوری 2019ء کو ہو گی۔ اس اشتہار پر سوشل میڈیا میں طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک خاتون صارف نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ کسی کو لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں ہے، ایک اور صارف نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ واقعی اچھے ہوں گے، ایک صارف نے اس اشتہار کو نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی جھلکیاں قرار دیا۔