پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

دہشت گردی کی ہدایت فاروق ستار اور وسیم اختر دیتے تھے کئی افراد کے قاتل ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے عدالت میں دھماکہ خیز بیان دیدیا

datetime 11  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہدایت ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی اور دیگر دیتے تھے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے رینجرز کے وکلا

سے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف کتنے مقدمات ہیں جس پر رینجرز کے وکلا کی جانب سے ملزم کے کرمنل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی، رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سعید بھرم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے لہذا سزا برقرار رکھی جائے۔دوسری جانب ملزم سعید بھرم نے اعترافی بیان عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم اعتراف کرچکا ہے کہ وہ سندھ سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈ آفس گارڈن پر حملے اور وکلا سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے، سعید بھرم کے مطابق دہشت گردی کی ہدایت ایم کیوایم کے ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی، محمد انور اور دیگر نے جاری کیں۔وہ سندھ سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈ آفس گارڈن پر حملے اور وکلا سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے، سعید بھرم کے مطابق دہشت گردی کی ہدایت ایم کیوایم کے ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی، محمد انور اور دیگر نے جاری کیں۔ملزم سعید بھرم نے اعترافی بیان میں کہا کہ 2005 اور 2006 میں ایم کیو ایم لندن کے محمد انور نے کال کرکے کہا کہ ایم کیو ایم بانی نے اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیاہے، ملزم نے صولت مرزا، اجمل پہاڑی و دیگر ٹارگٹ کلرز کے ہمراہ شہر میں متعدد ٹارگٹ کلنگ، جلائوگھیرائو خوف و ہراس پھیلانے کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل خواجہ نوید کی عدم حاضری پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…