اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے مقدمے میں آصف زرداری ،فریال تالپور اورمرادعلی شاہ مرکزی ملزمان ہیں، ،بلاول بھٹو جعلی اکاؤنٹس کیس میں بینیفشری ہیں، بلاول بھٹونے جعلی اکاؤنٹس سے فائدے اٹھائے ،نااہلی کاریفرنس 7روز میں سپریم کورٹ میں دائر کریں گے ، نیب ملزمان کے نام ای سی ایل پرڈالنے کاکہہ سکتاہے،
کابینہ کی رائے ہے کہ نام ای سی ایل سے نہ نکالے جائیں ۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری ،فریال تالپور اورمرادعلی شاہ مرکزی ملزمان ہیں، آصف زرداری کیخلاف ریفرنس تکنیکی وجوہات پرواپس لیا،آصف زرداری کابطورایم این اے کام کرناناممکن ہے، آصف زرداری کیخلاف تصدیق شدہ دستاویزات آگئی ہیں،ریفرنس واپس لینا آصف زرداری کیلئے چند دن کی خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کانااہلی کاآرڈر صرف آرٹیکل 62 تک محدود ہے، نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کا آرڈرآرٹیکل 63 کااحاطہ نہیں کرتا ، ماہرین کی رائے کے مطابق نااہلی کیلئے سپریم کورٹ جاناچاہیے، جعلی اکاؤنٹس کامعاملہ مرادعلی شاہ کے بغیرممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی رائے ہے کہ نام ای سی ایل سے نہ نکالے جائیں ،ای سی ایل سے نام نکالنے سے لوگ بھاگ جائیں گے،بلاول بھٹو جعلی اکاؤنٹس کیس میں بینیفشری ہیں انہوں نے جعلی اکاؤنٹس سے فائدے اٹھائے،نیب تحقیقاتی ادارہ ہے کردارکا تعین اب وہ کریگا، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مرادعلی شاہ کاکرداراہم ہے، نیب ملزمان کے نام ای سی ایل پرڈالنے کاکہہ سکتاہے۔