ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

غیر ملکی شہریت رکھنے والا پاکستانی پارلیمان کا رکن بننے کا اہل نہیں ہے یا نہیں؟سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والا پاکستانی پارلیمان کا رکن بننے کا اہل نہیں، پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے غیر ملکی شہریت کو ترک کرنے کے قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہے، صرف دہری شہریت ترک کرنے کے عمل کو شروع کرنے سے نااہلی ختم نہیں ہو سکتی۔

جمعرات کو سات جج صاحبان کا 32 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والا پاکستانی پارلیمان کا رکن بننے کا اہل نہیں، پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے غیر ملکی شہریت کو ترک کرنے کے قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہے، صرف دہری شہریت ترک کرنے کے عمل کو شروع کرنے سے نااہلی ختم نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ سینیٹر چودھری محمد سرور نے برطانوی شہریت ترک کرنے کے دستاویزات پیش کئے، ان کی شہریت ترک کرنے دستاویزات کی تصدیق کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ سینیٹر نزہت صادق کی امریکی شہریت کو ترک کرنے کی دستاویزات بھی تصدیق کا تقاضا کرتی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ سینیٹر ہارون اختر خان نے 1980ء میں کینیڈین شہریت لی، انہوں نے مانا کہ ان کی شہریت ترک کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوا، وہ سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا کہ سعدیہ عباسی نے جب سینیٹرشپ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس وقت وہ دہری شہریت یافتہ تھیں، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت سعدیہ عباسی کی امریکی شہریت کو ترک کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا، سعدیہ عباسی سینیٹر بننے کی اہلیت نہیں رکھتی تھیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…