جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کس بڑے آدمی کو ناراض کر دیا جس کی وہ اب سزا بھگت رہے ہیں؟ جیل میں ملاقات کر کے آنیوالے معروف صحافی رئوف کلاسرا نے سنسنی خیز انکشافات کر دئیے ، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر شاہد مسعود نے کس بڑے آدمی کو ناراض کر دیا ہے جس کی وہ اب سزا بھگت رہے ہیں، معرف صحافی رئوف کلاسرا کے سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی وی کرپشن کیس میں جیل میں بند ڈاکٹر شاہد مسعود سے ملنے کیلئے میں ، صحافی ارشد شریف اور

انور بیگ جیل گئے تھے ، ہمارے ساتھ آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک محسن بیگ بھی تھے۔ ہم پہلے لوگ تھے جو ڈاکٹر شاہد مسعود سے ملنے جیل گئے، ڈاکٹر شاہد مسعود سے ان کے قریبی لوگ ملنے کیلئے نہیں گئے، جب ایک بندہ شو کر رہا ہوتا تو اس ک کی کسی بات سے اختلاف ہو سکتا ہے اور ہم بھی اختلاف کر سکتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر شاہد مسعود بھی اسی بات کی پاداش بھگت رہے ہیں۔ اس موقع پر رئوف کلاسرا نے اپنے ساتھی عامر متین سے متعلق بتایا کہ پرویز مشرف جب امریکہ گئے تو اس دور میں عامر متین نےگستاخی کرتے ہوئے واشنگٹن سے ایک سٹوری فائل کر دی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ائیرپورٹ پر پاکستانی وفد کے جوتے اتار کر تلاشی لی گئی ہے۔ اس پر اوپر سے فرمائش کی گئی کہ عامر متین کو سائیڈ لائن کر دیا جائے جس پر ان کی نوکری ختم ہو گئی یہ کئی سال بیروزگار گھر بیٹھے رہےوہ لوگ جو سٹوریز ڈائری دیکھ کر بڑی تعریف کیا کرتے تھے کہ عامر صاحب آپ سے بڑا کوئی صحافی نہیں انہی لوگوں میں سے کسی نے نہ تو انہیں فون کیا اور نہ سلام کیا۔ یہی کچھ ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ بھی ہوا ۔ اب اس کیس میں یہ لگ رہا ہے کہ جن لوگوں نے کرپشن کی تھی جو کہ ہر ادارے میں ہوتی ہے ، سربراہ بیٹھا ہوتا ہے اور نیچے کرپشن ہورہی ہوتی ، پاکستان میں تو یہ عام پریکٹس بن چکی، جنہوں نے کرپشن کی تھی انہوں نے پیسے واپس کر دئیے

یا ان سے ریکوریز ہوئیں اور ان کی ضمانتیں بھی ہو گئی ہیں اور ڈاکٹر شاہد مسعود زیر عتاب ہیں ۔ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حامد میر نے وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے بات کی کہ خان صاحب! یہ ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ کیا ہو رہا ہے؟جس پر وزیراعظم عمران خان نے حامد میر کے فون کے فوری بعد ڈی جی ایف آئی اے سے بات کی اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا، پی ٹی وی

فوادچوہدری کے انڈر آرہا ہے، اور یہاں آپ کو بتائوں کہ ان کی عدالت میں ضمانت کی سب سے زیادہ مخالفت کرنیوالا پی ٹی وی کا وکیل اور ایف آئی اے والے تھے، حالانکہ ریکوریز دوسرے لوگوں سے ہوئی ہیں۔ کہنے کا مقصد ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود لگتا ہے کسی بڑے آدمی کی گستاخی کر بیٹھے ہیں جو مجھے شک پڑ رہا ہے(اس موقع پر رئوف کلاسرا نے اپنے دونوں ہاتھ اوپر کر کے گن کا ٹریگر دبانے کے انداز میں انگلیاں سے اشارہ بھی کیا) ، اگر تکلیف ہوتی تو وزیراعظم عمران خان کو ہونی چاہئے تھی یا وزیروں کو ہونی چاہئے تھی، ڈاکٹر شاہد مسعود پھنس گئے ہیں اور وہ کسی بڑے آدمی کو ناراض کر بیٹھے ہیں، لوگ خود ہی اندازہ لگاتے رہے ہیں کہ وہ کس کو ناراض کر بیٹھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…