اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد۔نجی ٹی وی کے مطابق راؤ انوار نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ضمانت پر ہیں اور عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں، لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔راؤ انوار کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے بھی ملک سے
باہر ہیں، مجھے ان سے بھی ملنا ہے، عدالت جب بھی بلائے گی حاضر ہوتا رہوں گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آج راؤ انوار کی درخواست پر سماعت کی۔تاہم مختصر سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے سابق ایس ایس پی کی درخواست مسترد کردی۔یاد رہے کہ راؤ انوار رواں ماہ ہی اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ایس ایس پی کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔