ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، شہباز شریف کا کمر درد ٹھیک نہ ہوا، پیدل چلنے میں مشکلات ،’’شریف برادران‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے، ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں ناشتے کے بعد ناسازی طبع کی شکایت پر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی، صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں اور لند ن میں کچھ عرصہ زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔معائنے کے بعد نوازشریف کومکمل آرام اورپرہیزکی ہدایات دی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کمر دردٹھیک نہ ہو نے کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کا بورڈ  جمعرات کو دوبارہ معائنہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہ آ سکی، کمر درد کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر شہباز شریف کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔درد کے باعث شہباز شریف کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ جمعرات کو دوبارہ طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے، ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…