پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

چھ ماہ میں کسی کی کارکردگی بارے حتمی رائے نہیں دی جاسکتی ،صورتحال اصل میں خراب کس وجہ سے ہوئی؟ ن لیگ کے اہم رہنما سرتاج عزیز نے وجہ بتادی

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سابق وزیر خارجہ اور سابق ڈ پٹی چےئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی اکانومی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے سی پیک کے ثمرات چار سال بعد آئیں گے۔صنعتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ (ن) لیگ حکومت نے امن و امان کی بہتری کے لیے آپریشن ضرب عضب شروع کیا

توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاور پلانٹس لگائے ایل این جی درآمد کی گئی افراط زر کی شرح ڈبل فگرسے 4 فیصد پر لائے ٹیکس وصولی دو سے چار ہزار ارب ہوگئی سیاسی بحران پیدا نہ ہوتا تو آج معیشت بہت بہتر ہوتی۔انہوں نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ چھ ماہ میں کسی کی کارکردگی بارے حتمی رائے نہیں دی جاسکتی لگتا ہے حکومت کا ہوم ورک نہیں ملک میں غیر یقینی کیفیت ہے کرپشن اداروں کی تباہی کے بیانات نے صورتحال خراب کی سٹاک مارکیٹ سے 18 بلین ڈالر نکل گئے حکومت فیصلہ کرے اکانومی ضروری ہے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ضروری ہے۔ٹیکس ٹو جی ڈی پی پندرہ فیصد تک لیجانا ہوگا اورسرمایہ کاری کی شرح مجموعی قومی پیدوار اٹھارہ فیصد ہونی چاہیئے۔مغرب کو جب ضرورت ہوتی خوب امداد دیتے ہیں ۔دور آمریت میں ہمیشہ زیادہ سے زیادہ امداد ملتی رہی ہے ۔ساٹھ کی دہائی میں مجموعی قومی پیدوار کی شرح سب سے زیادہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہی ۔ملکی پاپولیشن گروتھ ریٹ خطے میں سب سے زیادہ ہے ۔  سابق وزیر خارجہ اور سابق ڈ پٹی چےئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی اکانومی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے سی پیک کے ثمرات چار سال بعد آئیں گے۔صنعتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ (ن) لیگ حکومت نے امن و امان کی بہتری کے لیے آپریشن ضرب عضب شروع کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…