اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے محمد عامر اور محمد رضوان کو بھی شامل کیا ہے۔جون 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک

محمد عامر نے 10 ایک روزہ میچوں میں صرف 100.66 کی اوسط سے صرف تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس کے باعث عامر کو ایک روزہ سیریز میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عباس کو آرام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طلعت حسین اور شان مسعود کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ اور شاداب خان شامل ہیں۔شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری بھی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے محمد عامر اور محمد رضوان کو بھی شامل کیا ہے۔جون 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک محمد عامر نے 10 ایک روزہ میچوں میں صرف 100.66 کی اوسط سے صرف تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…