پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سری لنکا کا رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، دھنن جایا ڈی سلوا، روشن سلوا، نیروشن ڈکویلا، کوسل پریرا، لکشن سنداکن، سرنگا لکمل، نووان پرادیپ، لاہیرو کمارا، دشمانتھا چمیرا اور کاسن راجیتھا پر مشتمل ہے۔دوسری جانب آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے

دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ کیویز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، کوسل پریرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اوپننگ بیٹسمین گونا تھلیکا کو ناقص فارم کی بناء پر ڈراپ کر دیا گیا، لاہیرو تھریمانے، سدیرا سمارا وکراما، لکشن سنداکن اور نووان پرادیپ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…