ایبٹ آباد (نیوزڈیسک)ایبٹ آباد میں مری روڈ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے دکانوں میں توڑ پھوڑ شروع کردی، جبکہ مظاہرین نے ایک دکان کو آگ بھی لگا دی۔ کشیدگی بڑھنے سے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں جھگیاں بازار میں گزشتہ روز دکانداروں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی دوسرے روز بھی برقرار رہی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران کچھ لوگوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ایک دوکان کو آگ بھی لگائی۔دوسری جانب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، حالات پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کے دستے جھگیاں بازار پہنچ گئے فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ زخمی ہونے والے وسیم خان کی مدعیت میں ڈی ایس پی کینٹ ،ایس ایچ او نواں شہر سمیت تیرہ افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج کردیا گیا پولیس نے کارروائی کرکے نامزد دو ملزمان سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































