اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

ترک صدر ایردوآن کے دور حکومت میں پہلی بار ترک معیشت زوال کا شکار،صورتحال تشویشناک ہوگئی

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )ترکی میں حالیہ عرصے کے دوران اقتصادی شعبے میں آنے والے بحران کے بعد ترکی کی معیشت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ترکی سخت ترین اقتصادی آندھی اور طوفان کا سامنا کررہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ طیب ایردوآن کے اقتدار میں آنے کے بعد تری کی معیشت 16 سال میں بدترین زوال کا شکار ہوئی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کی آخری سہ ماہی میں ترکی کی معیشت بد ترین زوال کا شکار ہوئی۔ صدر طیب ایردوآن کے سولہ سالہ دور حکومت میں یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی کو معاشی میدان میں سخت تھپیڑوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے آخری چار ماہ کے دوران ترک معیشت میں 1 اعشاریہ ایک فی صد کمی دیکھی گئی۔ اگر ترکی کی معیشت کو ایسا جھٹکا اور لگتا ہے تو وہ بدترین تباہی کا کار ہوسکتی ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ ترکی کی معیشت بہتری کے بجائے مزید زوال کی طرف جار ہی ہیاور رواں سال خسارے کی شرح 2 فی صد تک پہنچ سکتی ہے۔ ترکی میں معاشی زوال کی یہ شرح ایک ایسے میں سامنے آئی ہے جب آئندہ مارچ میں ترکی میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ معاشی بحران انتخابات کے دوران طیب ایردوآن کی حمایت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔سال 2018ء کے دوران 20 ماہ میں ایران میں افراط زر میں 5 فی صد کمی آئی مگر دوسری طرف ترک لیرہ کی قیمت ڈالر کیمقابلے میں 30 فی صد کم ہوگئی تھی۔ اکتوبر 2018ء میں ڈالر کے مقابلے میں ترک کرسی میں 25 فی صد کمی دیکھی گئی۔ یہ کمی پندرہ سال میں سب سے زیادہ ہے۔ ترکی میں حالیہ عرصے کے دوران اقتصادی شعبے میں آنے والے بحران کے بعد ترکی کی معیشت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…