ملتان (نیوزڈیسک) ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمود الحسن 28326 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 18109 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے حسین آرائیں 6531 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ رانا محمود الحسن کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پی پی 196 میں انتخابی عمل اور لڑائی جھگڑے ایک ساتھ شروع ہوئے۔ حلقے کے کئی پولنگ سٹیشنز سارا دن میدان جنگ بنے رہے۔ کہیں امیدواروں کے حامی مخالفین کو نیچا دکھانے کی کوشش میں رہے تو کہیں ووٹروں نے اپنا حصہ خوب ڈالا۔ پولنگ سٹیشن نمبر 16 پر خواتین کی مڈھ بھیڑ ہوئی تو پولنگ ہی روک دی گئی۔ خواتین کے پولنگ سٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تکرار بھی سارا دن چلتی رہی۔ پولنگ سٹیشنز نمبر 98 پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان نعرہ بازی کا مقابلہ ریسلنگ میں بدل گیا۔ فریقین پہلے گتھم گتھا ہوئے پھر ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برساتے رہے۔ تصادم کے باعث پولنگ کا عمل بھی معطل ہو گیا۔ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکار یوٹی بھول کر مسجد میں نیند کے مزے لیتے رہے۔ ٹمبر مارکیٹ اور رنگیل پور سمیت کئی پولنگ سٹیشنز پر اسلحہ کی کھلے عام نمائش بھی انتظامیہ کا منہ چڑاتی رہی۔
ملتان ،پی پی 196کے ضمنی انتخابات ،مسلم لیگ(ن) نے میدان مارلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کیلئے بہت بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان
-
وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت پر عوام کے ساتھ ہاتھ کرگئی
-
ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان ہلا کر رکھ دے گا،جسٹس ہاشم کاکڑ
-
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند ہونے کا وائرل نوٹیفکیشن ، ترجمان وزیرتعلیم کا اہم بیان آگیا
-
مشہد میں دو دن (آخری حصہ)
-
امریکی طیاروں کی تباہی کے بعد اسرائیل کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
-
ایران نے انسانی ہمدردی پر آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی اجازت دے دی
-
پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
ہریتھک کی اپنی اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ سوزین خان کے بھائی نے وجہ بتادی
-
این ڈی ایم نے ملک بھر کے لیے ممکنہ موسمی صورتحا ل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
وارث خان میں چوری کا ڈراپ سین، بیٹا ہی واردات میں ملوث نکلا
-
اوباش نوجوانوں کی بات نہ ماننا طالبہ کا جرم بن گیا، جنسی ہوس کےبعد تشدد کا نشانہ بنادیا گیا
-
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی



















































