ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ،پاک سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا نے قیمتیں بڑھادیں،خرید وفروخت میں بڑی کمی

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی خرید وفروخت میں کمی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کی فروخت میں 30فیصد کمی آ گئی ہے جبکہ ٹریکٹر اور دیگر صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہوا جس کے باعث ڈالر28روپے تک مہنگا ہوگیا اوراس کا اثر مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی پڑا اور گاڑیوں کی قمیتں بھی بڑھ گئیں۔ایک برس کے دوران 660 سے 800 سی سی گاڑیوں کی قیمتیں 60 ہزار جبکہ 1800 سے 2000 سی سی

گاڑیوں کی قیمتیوں میں دو لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسمبلرز، پاک سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔اس ضمن میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس(ایف پی سی سی آئی)کے چیئرمین آٹوسیکٹرغضنفرعلی خان نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کئی دھائیوں میں نہیں ہوا اور چارماہ میں دوسری بارگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔آٹو موٹو پارٹس تیار کرنے والی تنظیم، پاپام کے جنرل سیکرٹری مشہود خان کے مطابق خام مال مہنگا ہونے اور امپورٹ بڑھنے سے پارٹس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…