پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت! انتہا پسند ہندوؤں نے گائے چوری کے الزام میں بزرگ مسلمان کو قتل کردیا،محمد کابل رحم کی اپیل کرتا رہا لیکن۔۔۔ویڈیو وائرل

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این) بھارت میں جنونی انتہا پسند ہندوؤں نے گائے چوری کا الزام لگا کر ایک اور مسلمان کی جان لے لی۔ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے الزام میں 55 سالہ محمد کابل کو تشدد کرکے ہلاک کیا۔جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا یہ واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا، تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔سوشل میڈیا پر وائرل واقعے

کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد کابل رحم کی اپیل کرتا رہا، لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبر میڈیا پر آئی، جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے نام ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت آنے کے بعد سے گؤکشی کے معاملے پر متعدد مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…