پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

آئندہ سرکاری زمین لیز پر کیسے لی جا سکے گی؟ چیف جسٹس نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ سرکاری زمین کی لیز اوپن آکشن کے ذریعے دی جائیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے آج پیکجز مال کی تعمیر کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ پیکیجز مال کے مالک بابر علی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ

پیکیجز فیکٹری کی لیز 2015میں ختم ہو چکی ہے جبکہ مالکان 2015سے لیز ختم ہونے پر کرایہ بھی ادا نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیزپرلی گئی زمین پر پیکیجیز مال بنادیاگیا،لیزختم ہوچکی ہے توحکومت نے زمین واپس کیوں نہیں لی؟ بتائیں آپ نے پیکجزفیکٹری کیلئے زمین کب لیزپرلی؟۔ پرویز حسن ایڈووکیٹ نے عدالت میں بتایا کہ دوفروری 1957 کو 30 سال کیلئے زمین لیزپرلی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کتنی زمین تھی؟۔ درخواست گزار نے جواب دیا کہ 231 کنال 19 مرلے زمین پیکجزکولیزپردی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بورڈآف ریونیو،ڈی سی کہاں ہیں؟۔ سپریم کورٹ نے ڈی سی اوربورڈآف ریونیوحکام کو 20 منٹ میں عدالت پہنچنے کاحکم جاری کر دیا ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کہتے ہیں لیزمیں توسیع کیلئے 4سال سے درخواست پڑی ہے۔ پیکیجز مال کے وکیل کا کہنا تھا کہ مال اور فیکٹری کی زمین قانونی طور پر لیز پر لی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی لیز ابھی منسوخ کررہے ہیں، آئندہ لیزاوپن آکشن کے ذریعے دی جائےگی۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ایل ڈی اے کے سا رے پٹرول پمپس کی لیزمنسوخ کی،پہلے 15 ہزارسالانہ آتاتھااب ڈیڑھ کروڑمل رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے پیکجیز مال کے وکلاءکو پانچ بجے دوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا ہے، تیاری کر کے آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…