منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد حفیظ کوڈھاکہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ٗ ڈی پورٹ ہونے سے بچ گئے ،گھنٹوں ایئرپورٹ پر روکے رکھاگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش پریمیرلیگ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد حفیظ کو ڈھاکا ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور وہ ڈی پورٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا جس میں محمد حفیظ سمیت متعدد کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ میں راج شاہی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ بغیر ویزا کے ڈھاکا پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کیلئے آن ارائیول ویزا کی پالیسی تھی تاہم بنگلہ دیش میں انتخابات کی وجہ سے کرکٹرز کو اس بار ویزا لینا لازمی تھا اور حفیظ اس

نئی پالیسی سے لاعلم تھے۔محمدحفیظ کو گھنٹوں ائیرپورٹ پر روک کر رکھا گیا اور ایک موقع پر انہیں ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کرلی گئی تھی البتہ بی پی ایل حکام نے حفیظ کو وطن واپسی کی خفت سے بچا لیا۔بنگلہ دیشی حکومت کے اعلیٰ حکام کی خصوصی مداخلت پر پاکستانی آل راؤنڈر کو ویزا جاری کیا گیا اور انہیں بنگلہ دیش میں داخلے کی اجازت ملی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آل راؤنڈر عامر یامین کومیلا وکٹورینز، محمد حفیظ اور محمد سمیع راج شاہی کنگز، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کومیلا وکٹورینز جبکہ محمد عرفان، محمد نواز اور سہیل تنویر سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…