پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سڈنی ٹیسٹ : بھارت نے 7 وکٹوں پر 622 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالیے۔سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بھارتی بلے بازوں کے نام رہا۔

جنہوں نے کینگروز بولروں کی ایک نہ چلنے دی، چتیسور پجارا نے 130 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے بھی کینگروز بولروں کو تختہ مشق بنائے رکھا اور ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ریشب پانت آسٹریلیا کی سرزمین پر سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے، سڈنی ٹیسٹ میں روندرا جدیجا نے بھی شاندار 81 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بھارت نے اننگز ڈکلیئر کردی۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلی وڈ نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ہیرس 19 اور خواجہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 1۔2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کیلئے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…