اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے پر ترکی کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ تاہم وہ اتنا بڑا یوٹرن لینے کیلئے تیار نہیں، قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے پر ترکی نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام ضرور بھیجا ہو گا تاہم یہ بات انہوں نے
مانی ہے یا نہیں اس حوالے سے یہ ضرور کہا جاتا ہے کہ ترکی نے اس حوالے سے بات کی ہے اور قرین از قیاس ہے کہ وزیراعظم عمران خان ابھی اتنے بڑے یوٹرن کیلئے بالکل تیار نہیں جبکہ اس حوالے سے صرف وزیراعظم عمران خان ہی سٹیک ہولڈر نہیں بلکہ اس معاملے میں اور لوگ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ ترکی کے دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ان کے جہاز نے ترکی کے شہر قونیہ کے ائیر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں گورنر قونیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ س موقع پر وہاں موجود ترکش بچوں نے وزیر اعظم عمران خان کو گلدستہ پیش کیا۔وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر نیلا قالین بچھایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ترکی میں استقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر آچکی ہیںان کے جہاز نے ترکی کے شہر قونیہ کے ائیر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں گورنر قونیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ س موقع پر وہاں موجود ترکش بچوں نے وزیر اعظم عمران خان کو گلدستہ پیش کیا۔وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر نیلا قالین بچھایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ترکی میں استقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر آچکی ہیں تاہم یہ تصاویر اس حوالے سے موضوع بن چکی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو وہ پذیرائی نہیں مل سکی جس کی امید کی جارہی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان ائیرپورٹ سے سیدھا مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔