کوئٹہ (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف فوج ہی نہیں لڑ رہی بلکہ اس کے لئے قوم بھی ہمارے ساتھ ہے ۔انہوں نے کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف آج کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے بھی لڑ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے دہشتگردی کاخاتمہ ضروری اورملک میں امن وامان ضروری ہے ،جنرل راحیل شریف نے کہاکہ صرف محفوظ پاکستان ہی ترقی کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب میں کامیابی سے پاک فوج کامورال بلندہواہے ۔انہوں نے کہاکہ روایتی طریقے سے نہیں بلکہ جدید طریقوں سے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کررہے ہیں