کراچی(این این آئی) شہری کو پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی اطلاع دینا مہنگی پڑگئی، ٹیپو سلطان پولیس نے نعمان نامی شہری کو بس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا۔پولیس ہیلپ لائن15 پر جھوٹی کال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، کراچی پولیس نے نوجوان کو پکڑ لیا، نعمان نے فون کرکے بس میں بم کی موجودگی کی غلط اطلاع دی تھی۔ایس پی گلشن طاہر نورانی کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا،
شہری بس میں سامان بھول گیا تو بم کی اطلاع دی، گرفتار شخص نعمان سے تفتیش کی جاری ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ایسی اطلاع پر فورا خوف پھیلتا ہے، 15 پر اکثر لوگ مذاق کرتے ہیں۔پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 15 قائم کر رکھی ہے، جس پر کسی بھی طرح کی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاع دی جاسکتی ہے تاہم لوگ اکثر بلاوجہ اور غیر ضروری طور پر نمبر ملا کر پولیس کو پریشان کرتے ہیں۔