جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،اب گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے والے کیلئے کیا کرنا لازمی ہوگا ؟تفصیلات جاری

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ کو موٹر وہیکل قوا نین/ آرڈیننس میں ترمیم کیلئے تجویز دی ہے تاکہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔یہ بات صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمارچاؤلہ کی زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات اور

پارلیمانی امور عبدالرحیم شیخ ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیراحمد شیخ اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر وہیکل قوانین میں ترمیم کے لئے حکومت کو تجویز بھیج دی گئی ہے جس کے تحت گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے والے کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ گا ڑی کی رجسٹریشن /ٹرانسفر کے وقت بائیومیٹرک تصدیق کے لئے موجود رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کے تحت اسمارٹ کارڈ کے اجرا ء کے لئے تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہیں اور اس اسمارٹ کارڈ میں پنجاب میں جاری کردہ اسمارٹ کارڈ کے مقابلے میں زیادہ سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ ایکسائز کے اقدامات کے باعث اوپن لیٹرز پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اوپن لیٹر ز پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے مزید اقدامات کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے 9 جنوری سے شروع ہونے والی روڈ چیکنگ مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…