سڈنی(این این آئی)بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنالیے ٗبھارت کی جانب سے اگر وال 77، کپتان ویرات کوہلی 23 اور اجنکا ریہانے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٗچتیسور پجارا نے ایک مرتبہ پھر سنچری اسکور کی ٗ130 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ ہیں ٗآسٹریلیا کی جانب سے
جوش ہیزلی وڈ نے 2، مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سڈنی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مایانک اگروال اور لوکیش راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز تک ایک ساتھ چل سکی، راہل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگروال اور چتیسور پجارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 116 رنز کی شراکت قائم کی۔اگر وال 77، کپتان ویرات کوہلی 23 اور اجنکا ریہانے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔چتیسور پجارا نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹنگ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے سنچری اسکور کی اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک 130 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ ہیں اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک ہنوما ویہاری بھی 39 رنز بنا کر ان کے ساتھ موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی وڈ نے 2، مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1۔2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے میزبان ٹیم کو لازمی سڈنی ٹیسٹ جیتنا ہوگا۔