جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کر کٹ ورلڈ کپ 2019 کاپرومو جاری،اس ویڈیو میں حیران کن طورپر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے رواں سال ہونے والے کر کٹ ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی ۔ حیران کن طور پر ویڈیو میں کسی پاکستان کرکٹرز کی پرفارمنس کو شامل نہیں کیا گیا۔جاری کردہ پرومو میں برطانوی آل راونڈر اینڈرو فلنٹوف کی آواز میں گانے کے کچھ بول شامل کیے گئے ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈرو فلنٹوف ایماجن ڈریگنز کا گانا ایم اون ٹاپ آف دی ورلڈ کو گاتے دکھائی دیئے ہیں۔برطانوی بینڈ ایماجن ڈریگنز، برطانوی گلوکار

اینڈرو فلنٹوف کے علاوہ برطانوی کرکٹ ہیرو فل ٹفریل کو بھی پرومو میں شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی تشہیری ویڈیو میں سری لنکن کرکٹ کمار سنگاکارا سمیت کچھ بین الاقومی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔برطانوی کھلاڑی شارلٹ ایڈورڈز بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کی تشہیری ویڈیو میں شامل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…