کراچی(این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے موٹاپے کے شکار کیبن کریوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 30پونڈ تک اپنا وزن برقرار رکھیں بصورت دیگر طیاروں میں سوار نہیں کیا جائے گا۔پی آئی اے کے بڑی توند والے کیبن کریو نئے سال2019کی پہلی مشکل میں پھنس گئے، پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کی ہے، پی آئی اے کے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا ہوگا،30پونڈ سے زیادہ
وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اس ضمن میں جی ایم فلائٹ سروس نے کہاہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو ممبران کو وزن کم کرنے کیلئے31جنوری تک مہلت دی گئی ہے،31جنوری کے بعد وزنی کیبن کریو کو میڈیکل سینٹر بھیجا جائے گا۔متعلقہ20اسٹیشن پر ہر کیبن کریو کا وزن چیک ہوگا اور اس کی رپورٹ انتظامیہ کودی جائے گی، ویٹ چیک کیٹیگری میں کیبن کریو ہرماہ15تاریخ تک گرومنگ سیل رپورٹ کرے گا، عملے کو پرواز پر جانے کی اجازت ماہانہ وزن کی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔