ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

48 گھنٹوں میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں، وزیراعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا، انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی وزیرسردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 48گھنٹوں میں وفاق کی حکومت گرا سکتی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بعض معاملات پر اکھٹے اور ایک پیج پر ہیں، ہمارے لئے پی ٹی آئی حکومت گرانا مشکل نہیں ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے وزیر اعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا ہے اور اس کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہو گا، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں مگر ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی انڈر 19 ٹیم سے یہ مسائل حل نہیں ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ

حکومت گرانے میں ہماری مدد کے لئے ان کے 25 ایم این ایز بھی شامل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ حکومت نے وعدے کئے تھے مگر پورے نہ کر سکی عمران خان نے اپنے ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان کے استعفیٰ کی بات کرتے ہیں تو یہ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، ان کے لوگوں کو نیب نے بلایا ہے اگر یہ ہی بنیاد ہے استعفیٰ دینے کی تو وزیراعظم عمران خان بھی استعفی دیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو اندازہ نہیں تھا کہ حکومت چلانے میں کتنی دشواریاں آتی ہیں، حکومت فیڈریشن کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…