بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

چوہدری پرویز الٰہی نے(ن) لیگ کی پہلی وکٹ گرادی، اہم رکن نے بغاوت کر دی

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے(ن) لیگ کی پہلی وکٹ گرادی ‘(ن) لیگ کے ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے پارٹی پالیسوں سے بغاوت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی میں شر کت کر کے 2مسودات قانون کی منظوری میں بھی حصہ لے لیا ۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے اثرات آنا شروع ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ نے پارٹی پالیسی سے بغاوت کردی ہے مظفر علی شیخ نے سپیشل کمیٹی ون میں نہ صرف شرکت کی

بلکہ 3 مسودات قانون کی منظوری کا بھی حصہ بنے مسلم لیگ ن نے سپیشل کمیٹی ون کا بائیکاٹ کر رکھا ہے مسلم لیگ ن نے کمیٹی کو غیر آئینی اور اسے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دے رکھا ہے مگر سپیشل کمیٹی ون کے ہونے والے اجلاس میں مظفر علی شیخ نے پارٹی قیادت سے بغاوت کرتے ہوئے شرکت کی ن لیگی رکن اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے(ن) لیگ کے موقف پر سوالات اٹھا دئیے اور کہا کہ اپوزیشن کی شرکت کے بعد سپیشل کمیٹی ون نہ صرف آئینی ہے بلکہ ہم اپوزیشن کے مشکور بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…