جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کو ناقابل تلافی نقصان ،ایک ساتھ کتنی اہم شخصیات حکومت میں شامل ہوگئیں؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( آن لائن )فیصل آباد میں ن لیگ کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے حلقے سے 6 لیگی کونسلر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیگی کونسلر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں رمضان شوکت، حسین زبیر، حسین اختر،سید حامد حسین، محمد انصاری اور الطاف شامل ہیں۔جب کہ 6 لیگی کونسلر کے ساتھ حقلے کے سرگرم رکن بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے جب کہ آنے والے دنوں میں مزید ن لیگی رہنماؤں کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ن لیگی کونسلز نے ناراضگی کے باعث ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کچھ روز قبل بھی کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے بلدیاتی ضلع ناظمین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ہتک آمیز رویے سے تنگ آ کر ان کے ملازمین بھی ان کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں۔ چند ماہ میں دو سکیورٹی چیف آفیسرز کرنل ریٹائرڈ موسی، میجر ریٹائرڈ عامر حفیظ،اسٹاف آفیسر ٹو حمزہ شہباز رانا فرحان اور ڈرائیور شوکت نے بھی مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کو خیرباد کہہ دیا۔حمزہ شہباز کے ساتھ 6 سال تک کام کرنے والے رانا فرحان نے بھی ہتک آمیز رویے پر کنارہ کشی اختیار کر لی اور استعفیٰ دے دیا جبکہ گاڑی صاف نہ ہونے پر جب حمزہ شہباز نے ڈرائیور کو ڈانٹا تو ڈرائیور شوکت بھی نوکری چھوڑ کر واپس جہلم چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکے توہین آمیز رویے کی وجہ سے ہی کوئی زیادہ دیر ان کے ساتھ کام نہیں کرتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…