اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

پنجاب کے مختلف علاقوں سے بجلی اچانک غائب شارٹ فال ڈھائی ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، وجہ کیا بنی؟

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(نیوز  ڈیسک )پنجاب میں شدید دھند اور فنی خرابی کی وجہ سے چارپاور پلانٹس ٹرپ کر گئے ،سسٹم سے مجموعی طور پر 2500میگا واٹ بجلی نکلنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جس سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ۔پیپکو حکام کے مطابق شدید دھند اور فنی خرابی کی وجہ سے گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس اچانک ٹرپ کر گئے جس سے سسٹم میں مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو کا کوٹہ 2 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیا گیا ہے ۔لاہور کے متعدد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو کے علاوہ میپکو او ر فیسکو سمیت دیگر تقسیم کارکمپنیوں میںبھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے فوری کام شروع کردیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…