اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی ملازمت ختم،1982 میں سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این ین آئی) نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم ایس ایس پی راؤ انوار ملازمت سے ریٹائر ہوگئے، راؤ انوار احمدخان نے37سال پولیس کی ملازمت کی۔ذرائع کے مطابق راؤ انوار 1982 میں سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئیتھے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں نقیب اللہ کیس میں نامزدگی کے بعد سے وہ کسی عہدے پرنہیں تھے۔راؤ انوار سروس کے آخری برسوں میں زیادہ تر ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر تعینات رہے، اس دوران انہوں نے درجنوں مبینہ پولیس مقابلے کیے جن میں سب سے زیادہ متنازع گزشتہ سال جنوری میں مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آیا

جس میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کیا گیا۔نقیب اللہ قتل کیس میں معطل پولیس افسر را انور ریٹائر ہوگئے، وہ 1982 میں سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے، ان کا موجودہ رینک ایس ایس پی تھا۔سندھ پولیس کی جانب سے اپریل 2018 میں 31 دسمبر 2018 کو ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں راؤ انوار کا نام بھی شامل تھا۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام پر معطل کردیا گیا تھا، ان کے خلاف اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…