اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے ریجنز کو ختم کرکے ڈویژنزکوبحال کر دیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین اوروزیر اعظم عمران خان نے تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے،
تنظیم سازی کیساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اورپنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کو ختم کرکے نئے نظام کے تحت ریجنز کی جگہ ڈویڑنز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا ۔مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کا تقرر مقامی حکومتوں کے نظام سے مطابقت میں کیا جائے گا ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل کو تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے ،تنظیم سازی کیساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں نئے تنظیمی ڈھانچے کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جاری کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے ریجنز کو ختم کرکے ڈویژنزکوبحال کر دیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔