لاہور(این این آئی) نئے سال کا شاندار آغازکرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ زدہ مرچ مصالحہ جات سے نجات کا جامع منصوبہ تیار کر لیاہے۔یکم جنوری 2019 کھلے مصالحوں کی فروخت کا آخری دن ہے ۔ 18 ماہ کے طویل بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم کے بعد بغیرپیکنگ مصالحوں کی فروخت پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نئے قانون کے مطابق پیکنگ پر اجزاء، وزن، تاریخ اجراء ، مدت استعمال، مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ لکھنا لازمی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آپریشن ٹیموں کو یکم جنوری 2019 سے کھلے مصالحوں کی فروخت کے خلاف کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔نئے قانون کے مطابق پیکنگ پراستعمال ہو نیوالے اجزاء، وزن، تاریخ اجراء ، مدتِ استعمال، مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ درج کرنا لازمی ہوگا۔یاد رہے کھلے مصالحوں کی فروخت کے خلاف پابندی کا قانون جون 2017 میں لایا گیا تھا۔بعد ازاں سپائسز انڈسڑی کو 18 ماہ کاطویل بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دیا گیاجس کے مطابق 31دسمبر کھلے مصالحوں کی فروخت کا آخری دن تھا۔اس حوالے سے صوبہ بھر میں نئے قانون کے نفاذ سے پہلے مصالحہ انڈسڑی اور تاجروں کو تربیت بھی دی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھلے مصالحوں میں مضر صحت اجزاء کی باآسانی ملاوٹ کی جاسکتی ہے۔کھانے میں ایسے مصالحوں کا استعمال متعددبیماریوں کاباعث بنتا ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مرچ مصالحوں کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بھی تیار کرلیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ کھلے مصالحوں پر پابندی کا مقصد ملاوٹ مافیا کی چالاکیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔اس حوالے سے آپریشنزٹیموں کو مکمل عملدرآمد کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس کینسل کرکے مال ضبط کر لیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500یا فیس بک پیچ Punjab Food Authority پر آگاہ کریں۔
نئے سال کا شاندار آغاز، ملاوٹ زدہ مرچ مصالحہ جات سے نجات کا جامع منصوبہ تیار،یکم جنوری 2019 سے بڑی پابندی عائد کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام کی اہم ہدایت، مسجد الحرام جانے سے پہلے یہ بات جان لیں
-
لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت،ٹارگٹ کلر کی بیٹی بھی زیر حراست، تفتیش میں ا...
-
ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن حق پر عدالت کا بڑا فیصلہ
-
رونالڈو اور جورجینا نے شادی سے پہلے کیا اہم معاہدہ کیا؟
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
اسٹیج اداکارہ عروج سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج



















































