ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد کے صرف زون 2 اور 5 میں لگ بھگ 44 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے،نام جاری

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے صرف زون 2 اور 5 میں لگ بھگ 44 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے زون 2 ، 4 اور 5 میں کئی سوسائٹیوں کا پتہ لگایا ہے جو کہ غیر قانونی ہے جو رجسٹریشن اور این او سی متعلقہ حکام سے نئی لے چکی ہیں ۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فرانزک آڈٹ میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ زون 2 اور 5 میں کم از کم 44 غیر قانونی سوسائٹیاں کام کر رہی ہیں ۔

بہت سے کیسسز میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے رجسٹریشن کے لئے درخواست نہیں دی اور این او سی حاصل نہیں کیا ۔ زون 2 اور سیکٹر ای الیون میں ان سکیموں میں اسلام آباد کواپریٹو فارمنگ سکیم سیکٹر ڈی 17 ، پرائیڈائز سٹی ، سپریم کورٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ، جی 17 ، گلشن رحمان ، سیکرٹر ای 17 ، پاکستان اوورسیز ہاؤسنگ سکیم ، جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی ، سروسز ہاؤسنگ سکیم ، پاکستان ٹاؤن فیز ٹو ، فیڈریشن آف ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ، نیو اسلام آباد گارڈن اور آر پی کارپوریشن شامل ہیں ۔ صرف ای الیون میں واقعہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ زون 5 میں واقعہ ان سکیموں میں جنہوں نے رجسٹریشن کے لئے اپلائی نہیں کیا ان میں گلشن رابعہ ، گلشن رحمان ، مورگاہ سٹی ، پارلیمنٹیرین انکلیو ، نیشنل کوآپریٹو ، اسلام آباد ہائی وے کے میڈیا ٹاؤن ، جاپان روڈپر ٹیلی ٹاؤن ، پی ڈبلیو ڈی پر واقعہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ، آدم ٹاؤن ، دنیال ٹاؤن ، پاکستان ٹاؤن فیز ٹو ، غوری ٹاؤن ، زون 5 جاپان روڈ کا عسکری ٹاؤن ، جوڈیشل ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ، بنکرز سٹی ، رشید ٹاؤن ، کہوٹہ روڈ پر واقعہ بنکر ٹاؤن ، ریور ویو ، فاطمہ ویلاز ، ٹیلی ویژن میڈیا ٹاؤن ، جی ٹی روڈ پر واقعہ گلشن دانش ، فضا ٹاؤن ، عالیہ ٹاؤن ، لوہی بھیر ، ساہو زی ٹاؤن ، نیو ماڈل ٹاؤن ، روشن انکلیو ، جناح گارڈن ٹو موضع جبی ، کہوٹہ روڈ کا چک کمدار اور دروالا روڈ پر واقعہ اسمبلی سکیم موضع چوچا شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے 1992 کی زونگ قواعد و ضوابط کے مطابق یہ علاقہ 5 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…