ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلیگ شپ ریفرنس ٗ نواز شریف کا بینیفشل اونر ہونا خارج از امکان نہیں،کس وجہ سے بری کیا گیا،حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیا ہوگا؟فیصلے کی حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں ناکافی ثبوت پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ دستیاب شواہد کی بنا پر نواز شریف کا بینیفشل اونر ہونا خارج از امکان نہیں۔

جج نے کہا کہ دستیاب ثبوت کی بنیاد پرمسلم لیگ(ن) کے قائد کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمات وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنوں اشتہاری ہی رہیں گے اور وطن واپسی پر ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔تفصیلی فیصلے میں 2015 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسی شخص کے قصور وار ہونے کا مکمل یقین ہونے تک سزا نہیں دی جاسکتی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گلف اسٹیل مل کی فروخت سے کمپنیاں بنانے کا دعویٰ بوگس ثابت ہوا جبکہ نواز شریف کے قوم سے خطاب کے مندرجات بھی قابل قبول نہیں۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ کمپنیوں کے قیام کے وقت کم عمر حسن نواز کا کوئی آزاد ذریعہ معاش نہیں تھا جبکہ یہ بھی خارج از امکان ہے کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ میں 7 لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری نواز شریف کی ہو۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ نوازشریف نے 7 لاکھ پاؤنڈ اپنی خفیہ رقم سے دیے ہوں۔فیصلے کے مطابق عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ نواز شریف، شریف خاندان کے بااثر فرد ہیں اور اپنے والد میاں شریف کی وفات کے بعد سابق وزیر اعظم عملی طور پر خاندان کے سربراہ تھے۔احتساب عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای میں نواز شریف کی تنخواہ کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…