جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ناقص چپس کھانے سے 2کمسن بہن بھائی جاں بحق منیجر سمیت 3 افراد گرفتار ‘ہوٹل سیل

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(سی پی پی ) حیدر آباد میں ریسٹورنٹ سے مبینہ طور پر ناقص چپس کھانے کے بعد 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں ‘ پولیس نے منیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چھوٹی سی لاپرواہی نے جامشورو کے رہائشی ستار کے گھر صف ماتم بچھا دی‘ریسٹورنٹ سے مبینہ طور پر ناقص چپس کھانے کے بعد 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے‘واقعہ کینٹ ایریا صدر میں پیش آیا‘ جہاں بہن اور بھائی نے ایک ریسٹورنٹ سے

چپس کھائے۔ چپس کھاتے ہی دونوں کی حالت بگڑ گئی‘ جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا‘ حالت نہ سنبھلنے پر دونوں کو دوسرے ہسپتال لیجایا گیا ‘جہاں دونوں بہن بھائی دم توڑ گئے۔پولیس نے کارروائی کر کے ہوٹل سیل کر کے 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ بچوں کے والد ستار نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کیساتھ شاپنگ کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال عملے نے بچوں کا پیٹ جلد واش نہیں کیا ‘جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…