جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

موٹر وے پولیس آفیسر نے فرض کی ادائیگی اور مسافروں کی جان و مال بچاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کر کے دوران ڈیوٹی شہادت کا درجہ حاصل کر لیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) موٹر وے پولیس آفیسر نے فرض کی ادائیگی اور مسافروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دوران ڈیوٹی شہادت کا درجہ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر سعید خان قومی شاہراہ پر بیٹ 19 بستی ملوک کے قریب دھند کی وجہ سے ہونے حادثہ کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے چکمدار کونز اور ایمبر لا ئٹ لگا رہا تھا تا کہ دوسرے مسافر مزید کسی مالی یا جانی نقصان کا شکارنہ ہوں۔

اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک بس نے پیٹرول آفیسر محمد سعید کو ٹکر مار دی جس سے پیٹرول آفیسر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی آفیسر کو فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔ سیکٹر کمانڈر ملتان عاطف شہزاد نے فوری طور پر جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیا۔ اور ہسپتال پہ شہید پیٹرول آفیسر محمد سعید چاہ شہیدانوالہ موضع چاند و P/O چھینہ تحصیل و ضلع بھکر کا رہا ئشی تھا۔سوگواران میں شہید نے ایک سال کی بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ بھکر میں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے اس موقعہ پر کہا کہ شہید پیٹرول آفیسر نہایت پیشہ ور، دیانت دار اور بہادر پولیس افسر تھا ۔ وہ کوشش کریں گے کہ شہید کے ورثہ کی ہر طور امداد اور کفالت کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے آفیسر کی خدمات کو محکمہ کبھی فراموش نہیں کرے گا۔شہداء کی بیوگان اور بچوں تعلیمی و،مالی و دیگر کفالت ہمیشہ محکمہ کی اولین ترجیح رہی ہے۔  موٹر وے پولیس آفیسر نے فرض کی ادائیگی اور مسافروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دوران ڈیوٹی شہادت کا درجہ حاصل کر لیا۔ ملتان سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر سعید خان قومی شاہراہ پر بیٹ 19 بستی ملوک کے قریب دھند کی وجہ سے ہونے حادثہ کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے چکمدار کونز اور ایمبر لا ئٹ لگا رہا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…