جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جن لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں سے کچھ پہلے ہی باہر ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنے پیپلزپارٹی کو بڑی پیشکش کردی

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ حکومت میرٹ پرکام کررہی ہے اور کسی کونشانہ نہیں بنایا جارہا جن لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں سے کچھ پہلے ہی باہر ہیں پیپلز پارٹی کو کیس پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا لیکن سندھ حکومت کاجے آئی ٹی کے ساتھ تعاون سب کے سامنے ہے پیپلزپارٹی کیس کو سیاسی بنانے کے بجائے عدالت میں قانونی جواب دے پیپلز پارٹی کو کیس پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں،حکومت میرٹ پرکام کررہی ہے اور کسی کونشانہ نہیں بنایا جارہا، بابر اعوان کیخلاف جب ریفرنس دائرہوا تو وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع ہونے کے بعد اعظم سواتی نے بھی خود ہی استعفیٰ دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام ادارے آزادہیں کسی کو گرفتار کرنا اداروں کا کام ہے جے آئی ٹی کے بعد ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کارروائی ناگزیر تھی ای سی ایل میں نام عدالت یا تفتیشی اداروں کی سفارش پر ڈالا جاتا ہے جن لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں سے کچھ پہلے ہی باہر ہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ حکومت میرٹ پرکام کررہی ہے اور کسی کونشانہ نہیں بنایا جارہا جن لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں سے کچھ پہلے ہی باہر ہیں

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…