پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حویلیاں ،3 سالہ فریال کا زیادتی کے بعد قتل، عزیزوں اور پڑوسیوں کے ڈی این اے نمونے حاصل،افسوسناک انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(آئی این پی)ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 3 سالہ فریال کے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے۔4 روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 3 سالہ فریال کے قاتل اب تک نہیں پکڑے جاسکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کے مطابق مقتول بچی کے رشتے داروں اور پڑوسیوں کے خون کے نمونے ڈی این اے کیلئے حاصل کرلیے گئے ہیں لہذا ڈی این اے رپورٹ آنے پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حویلیاں سے 3 سالہ فریال کی لاش ملی تھی جس کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد شدید سردی میں نیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے پھینک دیا گیا جس کے بعد بچی کا انتقال ہوگیا۔ڈاکٹرز نے بھی 3 سالہ ننھی فریال سے جنسی زیادتی کی تصدیق کی تھی۔ ننھی فریال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر جسٹس فور فریال ہیش ٹیگ کے نام سے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کو بھی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔پنجاب پولیس نے ڈی این اے کے ذریعے مقتول بچی کے پڑوسی عمران کو گرفتار کیا تھا جسے عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 3 سالہ فریال کے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے۔4 روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 3 سالہ فریال کے قاتل اب تک نہیں پکڑے جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کے مطابق مقتول بچی کے رشتے داروں اور پڑوسیوں کے خون کے نمونے ڈی این اے کیلئے حاصل کرلیے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…