پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایک اور بڑا سکینڈل،سابق وزیرریلوے کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی کے ساتھ کیا، کیاگیا؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،چیئرمین نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔ سابق وزیرریلوے کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی

لیز پر آلاٹ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کئے گئے اسٹیٹ لینڈ کو خاص طور پر پیٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی جسے لیز نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سعد رفیق نے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی۔ بعض ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئی بعد ازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی، چئیر مین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…