فیصل آباد(آئی این پی) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں سونامی آنے والا ہے ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے سیاسی بے چینی پر قابو نہ پایا گیا تو حکومت مخالف تحریک کسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتی ہے 31 دسمبر کی رات نیو ایئر نائیٹ کوشب دعاکے طور پر منایا جائے گا حکومت سرکاری سطح پر
نیو ایئر نائیٹ کو شب دعاکے طور پر منانے کا اعلان کرے حکومت نیو ایئر نائیٹ کے نام سے ہونے والے اخلاق سوز پروگراموں پر پابندی عائد کرے نوافل ادا کر کے نئے سال کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلہ میں ملک بھر کی مساجد میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی سنی اتحاد کونسل نے نئے سال 2019 کوتحفظ ناموسِ رسالت سال کے نام سے منسوب کیا ہے ناموس رسالت کے موضوع پر لٹریچر شائع کر کے تقسیم کیا جائے گا اسلامی ریاست میں عریانی و فحاشی پر مبنی بیہودہ تقریبات کی کوئی گنجائش نہیں سیکولر طبقہ نوجوان نسل کے اخلاق تباہ کر رہا ہے پوری قوم نئے سال کے آغاز کے موقع پر گھروں میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کرے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہون نے کہا کہ کہ نیا سال ملکی سیاست کے لئے انتہائی اہم ثابت ہو گا ملک کو سیاسی اتفاق رائے اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے سیاسی انتشار بڑھا تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا حکومت اور اپوزیشن کے مابین ڈائیلاگ کی ضرورت ہے محاذ آرائی کی بجائے بات چیت سے مسائل کا حل تلاش کیا جائے مسائل زدہ عوام کو احتجاجی تحریکوں سے کوئی دلچسپی نہیں عوام مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے۔